ابنا: پوتین نے روس کے مسلمان شہریوں، علماء اور رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہا پسندی اور تکفیری رجحان مقابلہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں۔
منگل کے روز روس کے نیم خودمختار مسلم اکثریتی علاقے 'بشخورستان' کے دارالحکومت یوفا میں مسلمان علماء سے خطاب کرتے ہوئے صدرپوتین کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی قوتیں روس کو کمزور کرنے اور تصادم کی صورت حال پیدا کرنے کے لیے مسلمانوں میں شدت پسند رجحانات کو ہوا دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اور مسلمانوں کے درمیان کشمکش میں اضافہ ہورہا ہے اور بعض قوتیں ایسی ہیں جو اس آگ پر تیل چھڑک کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے علماء سے کہا کہ وہ روسی مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کریں ورنہ وہ دوسرے بنیاد پرست گروہوں کے ہتھے چڑھ کر ان کے پروپیگنڈے کی نذر ہو جائیں گے۔
روس میں تقریبا دو کروڑ مسلمان بستے ہیں جو کل آبادی کا 15 فیصد ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی سب سے بڑی اقلیت بھی ہیں۔
.......
/169